اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا حالیہ سلسلہ ہفتہ کے روز تک جاری رہے گا ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے ودران اسلام آباد میں 120 ملی میٹر ' لاہور میں 57' راولپنڈی میں 87' نارووال میں 78 اور ایبٹ آباد میں 85 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
گزشتہ رات بارش کے باعث راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تاہم اس وقت پانی کی سطح کم ہے ۔
ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے آج صبح نالہ لئی کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کوچوکس رہنے کی ہدایت کی ۔
Comments
Post a Comment