خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کیپرا) کے زیر اہتمام سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران کی استعدادکار بڑھانے کے حوالے سے مینگورہ سوات میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں تمام سرکاری محکموں بشمول ایجوکیشن، ہیلتھ، ایگریکلچر، سوشل ویلفیئر اور دوسرے ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی پہلے روز تربیتی ورکشاپ میں قائمقام ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان مہمان خصوصی تھے یہ ٹریننگ ورکشاپ کیپرا اور ورلڈ بینک (ایم ٹی ڈی ایف) کے اشتراک سے فضاگٹ مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تربیتی ورکشاپ کا مقصد سرکاری محکموں اور اداروں میں خریداری، خدمات کے حصول اور ٹھیکوں کے اجرا میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کی عملداری یقینی بنانا ہے قائمقام ڈی سی محمد فواد خان نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا انہوں نے کہا کہ اس قسم کے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے مستقبل میں اس کے بہت سے فوائد ہوں گے اور یہ حکومتی نظام میں بہت مددگار ثابت ہوگا کیپرا صوبہ بھر میں اس قسم کے ٹریننگ ورکشاپس منعقد کر رہا ہے جو بہت کار آمد اور مفید ثابت ہوا ہے تین روزہ تربیتی ورکشاپ 31جولائی سے 2 اگست تک جاری رہیگی۔
Comments
Post a Comment