ڈونلڈٹرمپ نے سعودی عرب،متحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے ویٹو کااستعمال کیا

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کوآٹھ ارب دس کروڑ ڈالرمالیت کے اسلحہ کی فروخت روکنے کے لئے ویٹو کااستعمال کیاہے۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے کہاہے کہ تین قراردادیں امریکہ کی عالمی
 معیشت کو کمزورکردیں گی اوراپنے اتحادیوں کے ساتھ اس کے تعلقات کونقصان پہنچ سکتاہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی سے متعلق امریکی کانگریس کی منظور کردہ قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد ٹرمپ انتظامیہ ان خلیجی اتحادی ممالک کو ہتھیاروں کی ترسیل جاری رکھ سکے گی۔ گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کی وجہ سے لاحق ممکنہ خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو آٹھ بلین ڈالر سے زائد مالیت کے امریکی ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تب امریکی کانگریس کے ارکان نے ایک قرارداد کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ کو اس اقدام سے روک دیا تھا۔

Comments