بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور ترقی کے سلسلے میں مثبت راہ پر گامزن ہے اور پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے یہی لائحہ عمل برقرار رکھے گا۔
وہ بدھ کے روز راولپنڈی میں 222 ویں کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
بری فوج کے سربراہ نے کانفرنس کو قومی معیشت کو بہتر اور مستحکم بنانے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مشکل لیکن انتہائی ضروری طویل مدتی مفید اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
بھارت، افغانستان، ایران، داخلی سکیورٹی کے بارے میں جاری کارروائیوں سمیت جیوسٹریٹجک علاقائی اور فوجی سکیورٹی صورتحال اور کالعدم تنظیموں کے بارے میں اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Comments
Post a Comment