پاکستان کے سابق وزیراعظم سے اے سی اور ٹی وی کی سہولتیں واپس نہیں لیں: حکومتی ترجمان

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف سے جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولتیں واپس لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی واپس لینے کی خبر درست نہیں۔

حکومتی ترجمان نے کہا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولتیں واپس نہیں لیں۔
ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو زبانی طور پر سہولتیں واپس لینے کی ہدایت جاری کی گئی تھی ۔ آئی جی جیل خانہ جات نے کہا اگر محکمہ داخلہ کے تحریری آرڈرز موصول ہوئے تو نواز شریف سے سہولیات واپس لے لی جائیں گی ۔

Comments