ایرانی عوام سے براہ راست رابطہ چاہتا ہوں، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ ایران جا کر ملکی عوام سے براہ راست بات چیت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے، جب ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی عروج پر ہے۔ پومپیو نے جمعرات کی شب بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی عوام کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ان کی قیادت نے ایران کو کس طرح نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف تازہ امریکی پابندیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح عالمی طاقتیں تہران حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہتی ہیں۔

Comments