پاکستان اور قطر کامختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے عزم کااعادہ

پاکستان اور قطر نے تجارت ،سرمایہ کاری ،توانائی ،ہوابازی، زراعت ، سیاحت، افرادی قوت ا ور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے عزم کااعادہ کیاہے۔اس عزم کااظہار دوحہ میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے قطر کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی کے درمیان ایک ملاقات میں کیاگیا،جہاں وزیراعظم نے امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان واپس جاتے ہوئے قیام کیا۔دونوں وزرائے اعظم نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے قطر کے امیر کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا اور قطر کی طرف سے ان کی اقتصادی حمایت کاشکریہ ادا کیا۔قطر میں پاکستانی برادری کی مثبت خدمات کی بھی تعریف کی گئی۔قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

Comments