ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔
منگل کے روز پشاور میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے قبائلی اضلاع میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے اہداف مقرر کیے ہیں۔
محمود خان نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع سے ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ لوگوں کو مجموعی ترقیاتی عمل میں شامل کیا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت قبائلی اضلاع میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد کرے گی۔

Comments