پاکستان کواقوام متحدہ کی اقتصادی اورسماجی کونسل کانائب صدر منتخب کرلیاگیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کومتفقہ طورپرعالمی ادارے کی اقتصادی اور سماجی کونسل کانائب صدر منتخب کرلیاگیاہے،اس کونسل کے چار نائب صدرہیں۔
ایشیاء بحرالکاہل گروپ کے چون ارکان نے ملیحہ لودھی کے حق میں ووٹ دیا۔
وہ اب اقتصادی اورسماجی کونسل میں ایشیابحرالکاہل نشست سنبھالیں گی۔یہ کونسل اقوام متحدہ کا اہم ادارہ ہے جو اس کے سماجی ،معاشی اور ترقیاتی ایجنڈے پرغوروخوض کرتاہے۔
ملیحہ لودھی نے اپنے انتخاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کاانتخاب اس امر کاواضح ثبوت ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان اوراس کے سفارتکاروں کی اہلیت وقابلیت پر مکمل اعتماد ہے۔

Comments