امریکی سینٹ نے جنرل مارک ملے کی اگلے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے طور پر توثیق کردی

امریکی سینٹ نے جنرل مارک ملے کی اگلے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے طور پر توثیق کردی ہے۔
 سو رکنی ایوان میں جنرل مارک ملے کی حمایت میں 89 جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ پڑا۔
امریکی فوج کے جنرل مارک میلی کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ جمعرات کے دن امریکی سینیٹ نے ان کی اس عہدے پر نامزدگی کی توثیق کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف میلی تیس ستمبر کو اس اعلیٰ ترین امریکی فوجی عہدے پر فائز ہو جائیں گے۔ اکسٹھ سالہ میلی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ وہ ماضی میں عراق اور افغانستان میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ میلی افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کے خلاف ہیں۔

Comments