وفاقی کابینہ کی دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت

وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی  اجازت دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں اس حوالے سے درکار قانونی ترامیم کا عمل شروع کرنے کےلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ملک کے مفاد میں ہے۔
 وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان کوہدایت کی کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں کہ آٹے کی قیمت نہ بڑھے اور اس کی کوئی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔
 کابینہ نے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کو 120 دنوں کی توسیع بھی دے دی۔

Comments