چین نے بحری جہازشکن جدیدبیلسٹک میزائلوں کاتجربہ کیا:امریکہ

امریکہ نے کہاہے کہ چین نے ہفتے کے اختتام پر جنوبی چین کے سمندرمیں بحری جہازشکن جدیدبیلسٹک میزائلوں کاتجربہ کیا۔
پینٹاگون کے ترجمان کرنل Daveo Eastburn نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ جنوبی چین کے سمندرمیں Spratlyجزائرکے قریب چینی میزائل فائرکرنے سے باخبرہے۔تاہم چین نے میزائل تجربات کی تصدیق نہیں کی۔چینی حکومت نے کہاکہ ان کی فوج نے Spratly اورParacel جزائرکے درمیان گزشتہ ہفتے کے اختتام پرمشقیں شروع کیں اورآج دوسرے جہازوں کوخبردارکرتے ہوئے انہیں مخصوص علاقے میں داخلے سے منع کیاگیا۔

Comments