تربیلا ڈیم نے اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے مطابق بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اس وقت تما م چار بجلی گھر چا ر ہزار آٹھ سو اٹھاسی میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جو حالیہ بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث ممکن ہوا۔
حالیہ بارشوں سے پہلے یہ بجلی گھر تین ہزار چار سو اٹھہتر میگاواٹ بجلی پیدا کررہے تھے۔
Comments
Post a Comment