شام میں متحارب گروپ بارودی سرنگ دھماکوں میں ہلاکتوں کے بعد دھماکہ خیز مواد صاف کرنے کی اجازت دیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے شام میں متحارب گروپوں پر زور دیاہے کہ وہ بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ہلاکتوں کے بعد دھماکہ خیز مواد صاف کرنے کی اجازت دیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں دھماکہ خیز مواد کی موجود گی ایک بڑا خطرہ ہے کیونکہ تقریباً ایک کروڑ کے قریب افراد ان علاقوں میں مقیم ہیں۔

Comments