ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے اضافہ کردیا گیا، فی کلو نرخ 114 روپے تک پہنچ گئے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایک روپے 69 پیسے اضافے سے فی کلو قیمت 114 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 19 اور کمرشل 94 روپے مہنگا ہوگیا، گھریلو سلنڈر کی قیمت 1331 سے بڑھ کر 1350 روپے کا ہوگیا جبکہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 5 ہزار 194 روپے تک پہنچ گئی۔
یکم جولائی کو ایل پی جی کی قیمت 6 روپے فی کلو کمی کے بعد 113 روپے پر آگئی تھی۔
Comments
Post a Comment