واشنگٹن: ٹرمپ سے اختلافات کے بعد امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کے ذریعے انٹیلی جنس چیف کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس کے موجودہ سربراہ ڈین کوٹس آئندہ ماہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
صدر ٹرمپ نے ٹیکساس سے کانگریس کے رکن جان ریٹکلف کو نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
عہدے سے سبکدوش ہونے والے نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ڈین کوٹس سی آئی اے اور این ایس اے سمیت امریکا کی 17 انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نگران تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق صدر ٹرمپ اور انٹیلی جنس چیف کے درمیان روس اور شمالی کوریا کے معاملے پر اختلافات تھے جب کہ ڈین کوٹس کے دور میں ان کی کارروائیوں کو امریکی صدر کی جانب سے مسلسل متضاد قرار دیا گیا اور صدر ٹرمپ انٹیلی جنسی ایجنسیوں پر تنقید کرتے رہے۔
انٹیلی جنس چیف ڈین کوٹس نے اپنا استعفیٰ صدر ٹرمپ کو بجھوادیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں امریکی انٹیلی جنس پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی۔
واضح رہےکہ ڈین کوٹس سے قبل امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس اور وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن بھی ٹرمپ سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے چھور چکے ہیں۔
وہ شخصیات جنہیں ٹرمپ انتظامیہ سے نکالا گیا یا انہوں نے استعفیٰ دیا
Comments
Post a Comment