روسی صدر جہاں نئے نئے انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، وہیں وہ ہر فن مولا بھی ہیں۔ حال ہی میں روسی ٓابدوز میں سواری پر لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔
روسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے دوسری عالمی جنگ میں غرق ہونے والی روسی آبدوز اور ہلاک ہونے والے افسران سے اظہار یکجہتی کیلئے ٓابدوز میں بیٹھ کر سمندر میں اتر گئے۔
رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن دوسری عالمی جنگ میں ڈوبنے والی سویت آبدوز کی تلاش میں نکلے اور آبدوز میں بیٹھ کر کئی فٹ پانی کی گہرائی میں گئے۔
واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران شیکوکا کلاس ابدوز 308 اکتوبر سال 1942 میں کوگ لینڈ جزیرے کے قریب مغربی سینٹ پیٹرس برگ کے علاقے میں ڈوب گئی تھی۔ کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے اس بات کا دعوی بھی کیا گیا ہے کہ ڈوبنے والی روسی سب مرین جوہری میزائل سے لیس تھی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اپنے دلکش اسٹائلز کی بدولت مشہور روسی حکمران ولادیمیر پوٹین سال 1999 میں پہلی بار روسی صدارت کے منصب پر فائز ہوئے، جس کے بعد سے اب تک وہ روس میں برسرا اقتدار ہیں۔
Comments
Post a Comment