سوات کی تحصیل کبل میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے

سوات (فضل خآلق خان)سوات کی تحصیل کبل میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمی افراد طبی امداد کے لئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردئے گئے ، کبل کے گاﺅں اخوندکلے میں گزشتہ رات بارش کی وجہ سے بجلی کی کٹی تارمرمت کرنے کے دوران ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث کرنٹ لگنے سے گنے کا رس بیچنے والا سیف اللہ نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ لائن مین عقل زمین اور دیگر تین ساتھی زخمی ہوگئے، دوسرا واقعہ کبل کے گاﺅں توتانوبانڈئی میں پیش آیا جس میں ایک ڈاٹسن گاڑی کی ٹکر سے راہگیر زخمی ہونے پر ڈرائیور نے گاڑی بھگاتے ہوئے سرسینئی کے مقام پر مزید دو موٹرسائیکل سواروںبلال اور عظمت علی کو ٹکرمار کر شدید زخمی کر نے پر گاڑی چھوڑ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، تیسرا واقعہ کبل کے گاﺅں سرسینئی میں پیش آیا جہاں سکول جاتے ہوئے جماعت نہم کے دوطالب علموں ابوبکر ولد محمد اکبر اور محمد وقاص ولد محمد رسول خان کو شاہ ڈھیرئی کے رہائشی وکیل احمدولد رشیداحمد نے موٹر کار نمبرAL-8597سے ٹکرماری جس سے ایک طالب علم کی ٹانگ ٹوٹنے کے علاوہ دونوں طالب علم شدید زخمی ہوگئے، ایک اور واقعے میں کبل جاونڈ کے رہائشی ارشداللہ ولدمیاں جاوید بعمر 8-9سال سکول سے واپسی پر گاڑی سے اترتے ہوئے موٹرکار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا، موقع پر موجود لوگوں نے تمام زخمیوں کو علاج کی غرض سے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے کارروائی کے لئے تمام واقعات کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔ 

Comments