یمن کے شہر عدن میں آج حوثی باغیوں کے دوحملوں میں چھتیس افراد ہلاک ہوگئے ۔بتیس افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب حوثی باغیوں نے فوجی پریڈ پردرمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اور مسلح ڈرون سے حملہ کیا جبکہ سیکورٹی فورسز میں حال ہی میں شامل کیے گئے چار افراد عدن میں ایک پولیس سٹیشن پرکار بم دھماکے میں ہلاک ہوئے ۔
Comments
Post a Comment