بھارت میں مون سون نے تباہی مچا دی،282 افراد ہلاک

بھارت میں رواں سال ہونے والی مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس میں اب تک 282 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے
بھارت میں رواں  سال  ہونے والی مون سون کی بارشوں  نے تباہی مچا دی ہے جس میں اب تک  282 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ،بارشوں‌نے سب سے زیادہ تباہی ریاست کیرالا میں مچائی جہاں تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بجلی کا نظام مفلوج گیا اور  عوام گھروں  میں  محصور ہوگئے۔
امدادی کارروائیاں طوفان کی شدت کا مقابلہ نہیں کرسکیں. ذرائع مواصلات معطل ہونے کے باعث متاثرین کی بحالی میں شدید مشکلات پیش آئیں.
ریاست کرناٹک بھی طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں آئی  جہاں  بھی  نظام زندگی درہم برہم  ہو گیا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ  سال  بھی یہ علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں آئے تھے جہاں 450 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔
حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے متاثرہ بارہ لاکھ افراد کو مختلف شہروں میں قائم عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
بھارت کے ساحلی علاقوں میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہےجن میں مزید شدت کا خدشہ ہے۔

Comments