امریکی صدرکایکم ستمبرسے چین کی 300 ارب ڈالر کی درآمدات پر دس فیصد محصولات عائد کرنےکاانتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے چین کی 300 ارب ڈالر کی درآمدات پر دس فیصد محصولات عائد کرنے سے خبردار کیا ہے۔یہ انتباہ اعلیٰ مذاکرات کاروں کی طرف سے اس ہفتے شنگھائی میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی بات چیت میں پیشرفت نہ ہونے سے متعلق بریفنگ کے بعد متعدد ٹویٹس میں کیاگیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردارکیا کہ اگر چین کے صدر شی جن پنگ تجارتی معاہدے کیلئے فوری اقدامات میں ناکام رہے تو محصولات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ادھر تھائی لینڈ میں چین کے اعلی سفارت کار WANG YI نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اور تجارتی کشیدگی دور کرنے کیلئے اضافی محصولات عائد کرنا کوئی تعمیری راستہ نہیں ہے ۔

Comments