بھارتی حکومت کا آرٹیکل 370 کی منسوخی کا فیصلہ یکسر ناقابل قبول ہے: برطانوی رکن پارلیمنٹ

برطانوی پارلیمنٹ کے رکن  لیام بائرنی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ یکسر ناقابل قبول ہے۔
 اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک خصوصی شق ہے جو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثییت کی ضمانت دیتی ہے اور اس شق کو ختم کرنا بلا جواز اور خطرناک ہے۔
Liam Byrne نے کہا کہ بھارت نے اب کشمیر میں ہزاروں فوجی تعینات کئے ہیں جہاں پہلے ہی دنیا کے کسی بھی حصے کی نسبت سب سے زیادہ فوج تعینات تھی، انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ اب وہاں ٹیلیفون، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی مکمل بند کردی گئی ہے۔
 برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ان اقدامات، ان کارروائیوں اور اس اشتعال انگیزی کو جتنا جلد ہوسکے بند کیا جائے۔

Comments