اسٹیٹ بینک نے چار نجی بینکوں کو اینٹی منی لانڈرنگ اور صارفین سے متعلق قوانین پر عملدرآمد نہ کر نے پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منی لانڈرنگ اور صارف قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر چار نجی بینکوں پر18کروڑ 46 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں ۔
یہ جرمانے جولائی 2019 میں بینکوں کے خلاف کی گئی مانیٹرنگ کے بعد کیے گئے ۔
مرکزی بینک نےچاروں بینکوں کو اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے اپنے صارفین کی معلومات کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
Comments
Post a Comment