لوئر دیر میں جرگے کے دوران فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

لوئر دیر کے علاقے گوسم میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گوسم میں لین دین کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا کہ تلخ کلامی پر ایک گروپ نے فائرنگ کر دی جس کے بعد دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ڈی ایس پی اجمل خان کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments