لاڑکانہ میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد قتل

لاڑکانہ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے یار محمد کالونی میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک شخص بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے جب کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments