شہر قائد میں کتے کے کاٹنے سے 70 افراد زخمی

کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈائریکٹر جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ صبح سے اب تک 70 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔
کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، دو روز کے دوران 200 کے قریب افراد کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔
جناح اسپتال کی ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق آج صبح سے 70 ایسے افراد کو اسپتال لایا گیا جنہیں کتے نے کاٹا تھا جبکہ گزشتہ روز 110 افراد کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوئے تھے۔
سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملیر میں ایک ہی کتے نے 7 افراد کو کاٹا تھا، زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

Comments