جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم حملے کی 74 ویں برسی آج (منگل) منائی جارہی ہے۔
امریکہ نے دوسری جنگ عظیم کے اختتام پرہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا۔
جاپان کے وزیراعظم Shinzo Abe نے سالانہ یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کےلئے کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاپان جوہری ہتھیاروں کی حامل اور جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ملکوں کے درمیان مستحکم انداز میں ثالث کا کردار ادا کرنے کےلئے پرعزم ہے۔
Comments
Post a Comment