پن بجلی کی پیداوار ریکارڈ سطح 8 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی،واپڈا

ملک میں پن بجلی کی پیداوار ریکارڈ سطح 8 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار 8158 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جو گذشتہ سال کی نسبت 600 میگاواٹ زیادہ ہے۔
اس دورانیے میں تربیلا فورتھ اور نیلم جہلم پن بجلی منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل ہوئی۔ تربیلا فورتھ توسیع منصوبے اور نیلم جہلم سے ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی۔
ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلا فورتھ سے 1410،نیلم جہلم 978، غازی بروتھا سے 1450 میگاواٹ پیداوار ہوئی۔ تربیلا ہائیڈل پراجیکٹ سے 3490 میگاواٹ بجلی کی پیداوارہوئی۔
آبی ذخائر میں وافر پانی کی بدولت پن بجلی کی پیدا وار میں اضافہ ہوا۔

Comments