جھنگ میں ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جھنگ میں چنیوٹ روڈ پر مسافر بس نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی، خوفناک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل رکشہ میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
بس جھنگ سے چنیوٹ جارہی تھی، حادثے کے دوران بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔
حادثے کے بعد مقامی افراد نے چنیوٹ روڈ پر احتجاج کیا، جس سے ٹریفک بلاک ہوگیا۔
Comments
Post a Comment