خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کیپرا) کے زیر اہتمام سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران کی استعدادکار بڑھانے کے حوالے سے مینگورہ سوات میں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ دوسرے روز بھی جاری رہا دوسرے روز کیپرا ایکٹ اور رولز کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی جسمیں پروکیورمنٹ کی اہمیت، اصول، ضابطہ اخلاق وغیرہ پر پرزینٹیشن دیدی جبکہ ٹرئینگ کے شرکاء نے بھی مختلف تجاویز پیش کئے دوسرے روز بھی مختلف ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی یہ ٹریننگ ورکشاپ کیپرا اور ورلڈ بینک (ایم ٹی ڈی ایف) کے اشتراک سے فضاگٹ مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تربیتی ورکشاپ کا مقصد سرکاری محکموں اور اداروں میں خریداری، خدمات کے حصول اور ٹھیکوں کے اجرا میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کی عملداری یقینی بنانا ہے کیپرا صوبہ بھر میں اس قسم کے ٹریننگ ورکشاپس منعقد کر رہا ہے جو بہت کار آمد اور مفید ثابت ہوا ہے تین روزہ تربیتی ورکشاپ آج (جمعہ) کو اختتام پزیر ہوگا۔
Comments
Post a Comment