بلوچستان کے ضلع بولان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، فورسز نے ریلوے ٹریک کے ساتھ نصب دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا ، بارودی مواد اور راکٹ گولے بھی برآمد کر لئے گئے۔
لیویز کے مطابق فورسز کو ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں لانڈ نمبر 17 کے علاقے سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر مشکوک چیز کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کے دوران ریلوے ٹریک کے ساتھ نصب 8 کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا۔
جائے وقوعہ سے 1 کلو بارودی مواد اور 7 راکٹ بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، دہشت گرد کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے بعد ریلوے ٹریک کو کلیئر کر دیا جبکہ تخریب کاروں کی تلاش جاری ہے۔
Comments
Post a Comment