پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی

پاکستان میں آج جمعرات کو ملکی پارلیمان کے ایوان بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔ رائے شماری کے بعد پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا کہ سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے پچاس ارکان نے تحریک کے حق میں ووٹ دیے، جو ناکافی ثابت ہوئے۔ اس تحریک کی کامیابی کے لیے کم از کم تریپن ارکان کی حمایت درکار تھی۔ اس بارے میں پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے سیاسی رسہ کشی جاری تھی اور اپوزیشن جماعتیں دعوے کر رہی تھیں کہ انہیں ایوان بالا میں ساٹھ سے زائد اراکین کی تائید حاصل تھی۔

Comments