امریکی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق حکام نے اس کی ہلاکت کے مقام یا تاریخ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔واضح رہے کہ اس سال فروری میں حمزہ بن لادن نے آڈیو اور ویڈیو پیغامات میں امریکہ اور دوسرے ملکوں پر حملے کرنے کا کہا تھا جس کے بعد امریکہ نے اس کی گرفتاری پر دس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔
Comments
Post a Comment