امریکا نے ایرانی آئل ٹینکر ضبط کرنے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے

امریکی محکمہ انصاف نے ایران کے ایک بڑے تیل بردار بحری جہاز ’گریس ون‘ کو تحویل میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ اس آئل ٹینکر کو برطانوی بحریہ نے چار جولائی کو اس شک پر جبرالٹر کے قریب قبضے میں لے لیا تھا کہ وہ شام کے لیے تیل لے کر جا رہا تھا۔ لیکن جمعرات کے روز جبرالٹر کے ایک جج نے امریکی کوششوں کے برخلاف اس آئل ٹینکر کو چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا۔ امریکا کا موقف ہے کہ یہ آئل ٹینکر اور اس پر موجود تیل کو ضبط ہونا چاہیے۔

Comments