ہیروشیما واقعے کی برسی، جوہری ہتھیاروں پر پابندی کا جاپانی مطالبہ

جاپانی شہر ہیروشیما کے میئر نے منگل کو ہیروشیما شہر پر ایٹم بم گرائے جانے کے 74 برس مکمل ہونے پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کرے۔ ہیروشیما وہ پہلا شہر تھا، جہاں ایٹمی حملہ کیا گیا تھا۔ منگل کو جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے بھی ہیروشیما میں امن یادگاری پارک میں مقامی رہائشیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس حملے میں مرنے والوں کی یاد شمعیں روشن کیں اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ چھ اگست 1945 کو اس حملے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ تابکاری کی وجہ سے دہائیوں تک یہاں لاکھوں افراد متاثر رہے۔

Comments