جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے ہوائی مناظر

یہ 9 سو ایکٹر سے زائد رقبے پر پھیلی جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ہے، جسے کراچی کی سپر ہائی وے پر سجایا گیا ہے۔
یہاں ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور لائے جا چکے ہیں۔ عید قریب اتے ہی مویشی منڈی میں خریداروں کے رش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عوام کو توقع تھی کہ بارش کے باعث شاید جانوروں کی قیمتیں نیچی ائیں گی، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔
اپنی مثال اپ اس مویشی منڈی میں 48 بلاکس بنائے گئے ہیں جن میں سے 6 وی وی آئی پی 22وی آئی پی بلاک شامل ہیں۔ مویشی منڈی کی دلچسپ بات یہ کہ یہاں خریداروں کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم مشین بھی نصب کی گئی ہے۔ منڈی میں کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے مونٹرینگ سیل بھی بنایا گیا ہے۔
کچھ افراد یہاں جانوروں کی خریداری تو ایک بڑی تعداد یہاں صرف جانور دیکھنے اور تفریح کیلئے اتی ہے۔ جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث اکثر افراد بس انہیں دیکھنے پر ہی گزارا کرتے ہیں۔ اس مویشی منڈی میں گائے، بکرے اونٹ غرض قربانی کیلئے ہر سائز اور رنگ کا جانور موجود ہے۔ کچھ اونٹوں پر بنے خوبصورت نقش و نگار دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ ان اونٹوں کی قیمت 8 سے 12 اور 20 لاکھ تک کی ہے۔ خوبصورت موٹے موٹے بیل اور گائے بھی دیکھنے والوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔ بکروں اور دبنے کے بھی اپنے نخرے ہیں۔

Comments