سوات میں کانگو وائرس کا خطرہ نہیں۔ قائمقام ڈی سی

قائمقام ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں کانگو وائرس کا خطرہ نہیں لیکن پھر بھی انتظامیہ کانگو سے بچاو کے لئے خاطر خواہ انتظامات کر رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرنے، مساجد، عیدگاہوں اور عوامی مقامات پر پولیس کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے موثر انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں وہ ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں عیدالاضحی کے انتظامات کے جائزہ سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں ضلع سوات کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل میونسپل آفیسرز، ریسکیو 1122، ڈبلیو ایس ایس سی، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر محکمہ لائیو سٹاک کے آفیسر نے کانگو وائرس اور جانوروں پر سپرے مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی جبکہ دیگر افسران نے اپنی تحصیلوں کی رپورٹس قائمقام ڈپٹی کمشنر سوات کو پیش کیں محمد فواد خان نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر سوات کے مقامی لوگوں اور سوات آنے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں انہوں نے کہا کہ بڑی مویشی منڈیوں میں سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں مختلف انٹری پوانٹس پر بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ عید کے دن عیدگاہوں اور مساجدوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Comments