سوات میں جنگلات کے اندر آگ لگانے پر پابندی

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات کی حدود میں جنگلات کے اندر کیمپ لگانے، آتشبازی کرنے یا دیگر سرگرمیوں کے دوران کسی بھی مقصد کیلئے آگ جلانے یا کوئی ایسا کام کرنے جس سے جنگل میں درختوں یا جھاڑیوں کو آگ لگنے کا خدشہ ہو پر مکمل طور پر پابندی عائد کی ہے یہ حکم دو مہینوں کیلئے نافذالعمل ہے اور اسکی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سزا دی جائے گی۔ 

Comments