آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور کمانڈرکانفرنس طلب کرلی

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورکمانڈرکانفرنس طلب کرلی،کانفرنس میں بھارت کے غیر آئینی اقدام اور ایل او سی کی صورتحال پر غور ہو گا۔
ذرائع کے مطابق،سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورکمانڈرکانفرنس طلب کرلی،جس میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کا جائزہ لیا جائے گا۔
آرمی چیف کی زیرصدارت کل ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں لائن آف کنڑول کی صورتحال سمیت بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔

Comments