خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کے روح پرور مناظر ہر سال دیکھنے میں آتے ہیں۔ اس سال بھی نو ذی الحجہ کو بیت اللہ کا غلاف تبدیل کیا جائے گا۔ گورنر مکہ مکرمہ نے نیا غلاف کعبہ کلید برداروں کے حوالے کردیا ہے۔
کرہ ارض پر مقدس اور پاکیزہ ترین مقام بیت اللہ کا انتہائی قیمتیں اور نایاب لباس تیار کرلیا گیا ہے۔ گورنر مکہ مکرمہ خالد بن فیصل السعود نے نیا غلاف کعبہ کلید برداروں کے سربراہ کے حوالے کیا۔
یہ غلاف کسوہ بھی کہلاتا ہے، جسے ریشم اور روئی سے تیار کیا جاتا ہے۔ ٓآیتوں کی کڑھائی سونے اور چاندی سے کی جاتی ہے، اس کی تیاری میں تقریباً سات سو کلو چاندی استعمال ہوتی ہے۔ نو ذی الحجہ کو پرانا غلاف اتار کر نیا غلاف چڑھایا جائے گا۔
Comments
Post a Comment