چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتمادناکام

 سینٹ میں چیئرمین  صادق سنجرانی کے خلاف  حزب اختلاف کی طرف سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک  ناکام ہوگئی ۔
ووٹنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے کی  گئی ۔ قرار داد کے حق میں 50اورمخالفت میں 45ووٹ پڑے ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد ناکام  ہوگئی ۔ڈپٹی چیئرمین کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں 32ووٹ آئے سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیاگیا ۔

Comments