وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی کے سبب سیدو ہسپتال کا میگا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ڈاکٹر فاروق جمیل


خیبر پختونخوا کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی کے سبب 500 بستروں کے سیدو ہسپتال کا میگا منصوبہ آخری مراحل میں ہے جس کی بدولت یہ پورے ڈویژن میں ہر قسم کے امراض کے علاج کا بہترین مرکز بن جائے گا اور پورے ملک کا منفرد اور جدید ہسپتال ہوگا جبکہ سیدو میڈیکل کالج کی نئی عظیم الشان عمارت مکمل ہونے کے علاؤہ اگلے مالی سال میں ڈینٹل کالج اور چلڈرن ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی صحت انسان کی بنیادی ضرورت ہے جسکی ضرورت ایک انسان کو موت تک ہوتی ہے وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر صحت ہشام خان کا اس صوبہ اور ریجن کیلئے ایک ویژن ہے موجودہ حکومت نے مختلف سکیموں کیلئے فنڈز دیئے ہیں جس سے بہت سے منصوبے مکمل ہوجائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پختونخوا کی ہدایت کی روشنی میں سیدو شریف میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ اور ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کے علاؤہ اس کے مختلف شعبوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان، سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر اسرارالحق، وزیر صحت کے مشیر ڈاکٹر جواد واصف و دیگر حکام، پروفیسرز اور ڈاکٹر صاحبان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سوات آیا ہوں تاکہ ہسپتال میں جاری 
ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے سکوں انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال پر ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اسے 2 ارب روپے کی ضرورت تھی

 حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر ڈیڑھ ارب روپے مہیا کر دیئے ہیں اور اگلے تین چار ماہ میں ہسپتال مکمل ہوجائیگا سیدو میڈیکل کالج کی نئی بلڈنگ بھی تیار ہے جسے رواں مالی سال میں مکمل کرینگے جبکہ اسکی موجودہ بلڈنگ میں نیا ڈینٹل کالج قائم کیا جارہا ہے جو امراض دندان کے شعبے میں پورے ملاکنڈ میں انقلابی اہمیت کا حامل طبی تعلیمی منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کے قیام سے سنٹرل ہسپتال کی حیثیت ختم نہیں ہوسکتی ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ ڈسٹرکٹ ہسپتال سے اونچا ہوتا ہے جبکہ اس میں دونوں کو سمویا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل مٹہ میں تحصیل ہسپتال ٹائپ بی کی منظوری دی گئی ہے اور اس پر کام بھی شروع ہوچکا ہے جو تحصیل ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سطح پر آجائیگا اس سال اے ڈی پی میں سوات کے بچوں کے ہسپتال کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کیلئے کانجو میں جگہ مہیا کی جارہی ہے اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس سلسلے میں واضح ہدایت بھی دی ہے انہوں نے کہا کہ تمام ملاکنڈ ڈویژن کیلئے 24 ایمبولینسز مہیا کی جارہی ہیں جن میں 4ایمبولینس سوات کیلئے مختص ہیں انہوں نے کہا کہ مٹہ ہسپتال میں آئی سی یو بہت جلد بنائینگے اور یہاں کے سٹاف کو ٹریننگ بھی دینگے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بہت سی تبدیلیاں اور بہتری آرہی ہے اور ہمارے اقدامات سے واضح ہورہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

Comments