وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان بن عبدالعزیزکوٹیلی فون کیا اور پاکستان اوراس کے مفادات کی حمایت کے لئے ان کی کوششوں کاشکریہ ادا کیا۔
ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ان کے ملک کی اولین ترجیح ہے۔
عمران خان نے سعودی عرب کوپاکستان کابااعتماددوست قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ ان کاملک سعودی عرب کی طرف سے ہرمشکل وقت میں ساتھ دینے کو بھلانہیں سکتا۔
ولی عہدمحمدبن سلمان نے سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان شاندارتعلقات کی تعریف کی۔
انہو ں نے مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے تمام شعبوں میں پاکستان کے لئے حمایت کااظہارکیا۔
Comments
Post a Comment