سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا
اظہار کیا ہے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان STEPHANE DUJARRIC نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل کومقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے اور انہوں نے زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے جموں و کشمیر کی حیثیت سے متاثر ہو سکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کومقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیوں کی اطلاعات پر بھی تشویش ہے جو خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بگاڑ سکتی ہیں۔
STEPHANE DUJARRIC نے کہا کہ اس خطے کے بارے میں اقوام متحدہ کاموقف عالمی ادارے کے منشور اور سلامتی کونسل کی قابل عمل قراردادوں کے تابع ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں 1972ء کے شملہ معاہدے پر بھی غور کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کے بارے میں فیصلہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق پرامن طریقوں سے کیا جائے گا۔

Comments