پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ دنبوں سے بھری گاڑی تحویل میں لیکر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان مردہ دنبے ضلع خیبر اسمگل کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق مردہ دنبے کارخانو مارکیٹ میں ہوٹلوں کو سپلائی کیے جاتے تھے اور پشاور سے وزیر ڈھنڈ کے راستے اسمگل کیے جاتے تھے۔
کارخانو مارکیٹ ضلع خیبر کا بڑا تجارتی مرکز ہے جہاں پاکستان بھر سے تاجر آتے ہیں اور افغانستان سے امپورٹ ہوکر آنے والے سامان کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔ ماضی میں یہ بازار اسمگل شدہ سامان کا گڑھ بھی سجھا جاتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بات تاحال واضح نہ ہوسکی کہ ملزمان اس سے قبل بھی مردہ دنبے ہوٹلوں کو سپلائی کرتے رہے ہیں یا پہلی مرتبہ کیا ہے مگر تفتیش کے بعد صورت حال واضح ہوجائے گی۔
پشاور پولیس نے مردہ دنبوں سمیت گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments
Post a Comment