پاک فوج تمام شعبوں میں سعودی عرب کی مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف

سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ بن الشبانہ اور وزیر دفاع کے فوجی مشیر میجر جنرل طلال عبداللہ العطیبی نے اسلام آباد میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
سعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی بھی اس موقع پرموجودتھے۔
ملاقات میں انہوں نے دفاعی امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے جنرل جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنی دفاعی تعاون کی تاریخ کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج تمام شعبوں میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Comments