کشمیر پاکستان کے شہ رگ ہے بھارت اس شہہ رگ پر ہاتھ ڈال کر چوک گیا ہے


چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے شہ رگ ہے بھارت اس شہہ رگ پر ہاتھ ڈال کر چوک گیا ہے بہت جلد کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا بہتر ہے کہ بھارت اپنے ظلم اور بربریت کا سلسلہ ختم کرے اگر جہاد کا اعلان کردیا گیا تو ماضی کی روایت دہراتے ہوئے خود ان سمیت سوات ملاکنڈ ڈویژن کے غیور عوام بھی کشمیریوں کی مدد اور جہاد کیلئے کشمیر پہنچنے میں کوئی دیر نہیں لگائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15اگست کو یوم سیاہ اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر مینگورہ خپل کور ماڈل سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن، اے سی بابوزئی عامر علی شاہ اور انجینئر عمر فاروق سمیت بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ، سول ڈیفنس کے رضاکاروں، ضلعی آفسران و دیگر نے شرکت کی چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے بھارت ہزار بار سوچ کر ہمارے خلاف قدم اٹھائے اور جلد کشمیر سے نکل جائے ورنہ بعد میں پچھتاوے کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور کشمیریوں کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے رہیں گے کشمیر کے مسلمان اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں بھارت کی بربریت ختم کرنے کا وقت آگیا ہے بہت جلد کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا کیونکہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہمارا نامکمل ایجنڈا ہے جسے اب مکمل کرنے کا وقت آپہنچا ہے تقریب سے ایم این اے سلیم الرحمن، اے سی بابوزئی عامر علی شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا جو جلوس کی شکل میں خپل کور ماڈل سکول سے روانہ ہوکر بھارت مردہ باد، پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کے ساتھ مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نشاط چوک پہنچ گئی اور وہاں پر بھارت کے خلاف خوب نعرہ بازی کی گئی۔

Comments