نجکاری کابینہ کمیٹی کی منظور شدہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے وزارت نجکاری کو منظور شدہ سرکاری شعبے کے اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔کمیٹی کا اجلاس آج خزانے اورریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ۔کمیٹی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ' پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی سٹرٹیجک اہمیت اور ان اداروں کے منافع بخش ہونے کی وجہ سے نجکاری پروگرام سے خارج کرنے کی منظوری دی ۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت نجکاری پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے اور وزارت نجکاری کومکمل تعاون اور نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ضروری وسائل مہیا کرنے کا یقین دلایا ۔

Comments