انڈونیشیا میں شدید ترین زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

انڈونیشیا میں شدید ترین زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی، بڑی تباہی اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جنوبی جاوا جزائر کے قریب سمندر میں شدید ترین زلزلہ آیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے سے بڑی تباہی اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
انڈونیشین حکام نے جاوا جزائر پر زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی وارننگ کئی گھنٹے بعد واپس لے لی۔
حکام کے مطابق زلزلے کے بعد انڈونیشیا کے جزائر پر سونامی وارننگ جاری کردی گئی، انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سونامی کے باعث 10 فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے۔
یو ایس جی سی کے مطابق انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے 150 کلو میٹر جنوب مغربی علاقے میں تھا جبکہ اس کی گہرانی 52.8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مقامی ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.4 تھی، کچھ علاقے شدید خطرے میں ہیں جہاں تین میٹر تک سونامی کی لہریں آسکتی ہیں، ہم متاثرہ علاقوں میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات کا انتظار کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال جانی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ملی، سونامی سے سب سے زیادہ خطرہ جاوا اور سماترا آئی لینڈ کے درمیان واقع سنڈا اسٹریٹ کو ہے، جہاں دسمبر میں آتش فشاں پھٹنے سے آنے والے سونامی سے 400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments