Posted by
spotstory.news
on
- Get link
- X
- Other Apps
چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں آج پیر کو مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ گزشتہ ویک اینڈ پر پرتشدد مظاہروں کے بعد پیر کی ہڑتال نے نظام زندگی کو پوری طرح مفلوج کر دیا ہے۔ دو سو سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس صورت حال پر ہانگ کانگ کی انتظامی لیڈر کیری لائم کا کہنا ہے کہ مظاہروں کا تسلسل حقیقت میں چین کی حاکمیت کے لیے چیلنج بنتا جا رہا ہے اور انتہائی خطرناک صورت حال پیدا ہوتی جا رہی ہے۔
بیجنگ کی حمایت یافتہ لیڈر نے ان خیالات کا اظہار ہانگ کانگ کی عوام سے ٹیلی وژن پر نشر کی جانے والی ایک تقریر کے دوران کیا۔ اسی تقریر میں لائم نے اپنے منصب سے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔- Get link
- X
- Other Apps
SpotStory.News is web based News Organization Where you will get News, Breaking news, News alerts , News updates , features stores National and international.
Comments
Post a Comment